Skip to main content

Posts

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Pakistan Red Crescent Sindh provides Financial assistance to Coronavirus and Lockdown Victims.

پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کا کروناوائرس اور لاک ڈاؤن متاثرین کو مالی امداد کراچی: 200خاندانوں میں 31لاکھ 50ہزار روپے کی نقد امدادتقسیم کی گئی  کراچی:  پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی( پی آرسی ایس) کی سندھ صوبائی شاخ نے کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے کراچی کے متاثرہ افراد کے لیے 31لاکھ سے زائد کے ایمرجنسی کیش گرانٹ کا آغاز کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اورنگی ٹاؤن کے الاقصیٰ کالونی اور ملیر کے ریڑھی گوٹھ میں وبائی صورتحال کے باعث روزگار سے محروم 200 خاندانوں میں 15ہزار 750روپے فی خاندان کی نقد امداد تقسیم کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ملک بھر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کررہا ہے جس میں کراچی کے ایسے علاقوں کا انتخاب کیا گیا جہا ں کے رہائشی زیادہ تر مزدورکارطبقہ ہے جنہیں کرونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن نے شدید طور پر متاثر کیا ہے،  متاثرہ خاندانوں کے تمام کوائف حاصل کیے،شہناز حامد  منصوبے پرعملدرآمد کے لیے متاثرہ خاندانوں کے تمام کوائف حاصل کیے گئے تھے۔جس کے بعد پروگرام ...

Different Packaging of 'Rooh Afza' for Pakistan and the United States (US)!

روح افزاء کی پاکستان اور امریکا کے لیے الگ الگ پیکجنگ پاکستانی روح افزاء میں پھل اور پھول دکھائے گئے ہیں جبکہ امریکا آنے والے روح افزاء میں سب غائب ۔۔ کیونکہ امریکا میں آپ دھوکہ دیکر کچھ بیچ نہیں سکتے روح افزاء کی پاکستان اور امریکا کے لئیے الگ الگ پیکجنگ، پاکستانی روح افزاء میں پھل اور پھول دکھائے گئے ہیں جبکہ امریکا آنے والے روح افزاء میں سب غائب ۔۔ جب تک حکیم صاحب زندہ تهے بہت لاجواب شربت تها کیونکہ امریکا میں آپ دھوکہ دیکر کچھ بیچ نہیں سکتے حیرت ہے حکیم سعید مرحوم کی بنائی کمپنی اور دھوکہ...جب تک حکیم صاحب زندہ تهے بہت لاجواب شربت تها ۔ اب زیادہ منافع کے چکر میں لال شربت ہئ بیچا جا رہا ہے امریکہ اور یورپ میں جس جوس میں چینی ڈالی جائے اس پر پھل بنانے کی اجازت نہیں ہوتی. پھل صرف اس پر بنا سکتے ہیں جس میں صرف جوس ہو اور اگر پانی بھی ڈالیں تو اس کو بھی پھل بنانے کی اجازت نہیں. وہ اس کو دھوکہ سمجھتے ہیں. ہمارے ہاں تو فراسٹ پر بھی پھل ہیں.

Now, PUBG (Player Unknown's Battle Grounds) is Unban in Pakistan, while YouTube is planned to be Banned in the Country!

Now, PUBG (Player Unknown's Battle Grounds) is Unban in Pakistan, while YouTube is planned to be Banned in the Country. Orders of High Court Islamabad High Court ordered to PTA ( Pakistan Telecommunication Authority)  to unban PUBG game in Pakistan on 23 July, 2020. Therefore, now, PUBG game in unbanned in Pakistan. This is to be cleared that this game is not only the source of Entertainment for Youngsters, but it is also the source to earn money for the Professional Gamers. Now, in this situation of Coronavirus Pandemic (COVID-19), while the rate of jobless people has been increased in Pakistan. To unban PUBG game, is a good step. According to details, PTA banned PUBG game in Pakistan on 14 July, 2020. Global E-Gaming Competition and Ban on PUBG Game. As a result of which a Pakistani PUBG Player appeal Supreme Court to unban PUBG game in Pakistan, because the player has to participate in Global E-Gaming Competition, he has qualified for this Competition, and has to repre...

A Final Decision of opening of Marriage Halls will be taken soon, Nasir Hussain Shah.

شادی ہال کھولنے کا فیصلہ جلد کیا جائےگا، ناصر حسین شاہ شادی ہال مالکان کی مشکلات کا سندھ حکومت کواحساس ہے،صوبائی وزیر کراچی۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شادی ہال مالکان کی مشکلات کا سندھ حکومت کو پوری طرح اندازہ ہے، کارونا کی وبا کے دوران دیہاڑی داڑ طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ  کارونا کی وبا نے تمام شعبہ جات اور طبقہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کارونا کی وبا نے تمام شعبہ جات اور طبقہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، شادی مالکان کے تحفظات سے پوری طرح واقف ہیں ، وزیر اعلی سندھ کی مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے شادی ہال مالکان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کارونا کی وبا سے معاشی صورت حال بری طرح متاثر ہوئی ہے، حکومت سندھ نے دل پر پتھر رکھ کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے سخت فیصلے کئے، تاہم وبا میں کمی کے ساتھ شادی ہالوں کی بندش کھولنے کا فیصلہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔  ناصر حسین شاہ کی شادی ہا...

Allegations against Actress Salma Zafar, actor Saud and Javeria.

 اداکارہ سلمی ظفر کے اداکار سعود اور جویریہ پرالزامات سینیئر اداکارہ سلمی ظفر کا ویڈیو بیان چھ سال کے دوران 550 اقساط میں کام کیا، 66 لاکھ روپے نہیں ملے، سلمی ظفر چھ سال کے دوران 550 اقساط میں کام کیا، 66 لاکھ روپے نہیں ملے، سلمی ظفر  سینیئر اداکارہ سلمی ظفرنے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے سعدود اور جویریہ کی جے جے ایس  پروڈکشن کے تحت بننے والے ڈراموں کی پانچ سو پچاس اقساط میں کام کیا لیکن چھ سال کے دوران ادائیگی نہیں کی گئی ۔ ان ڈراموں کی مجموعی رقم چھیاسٹھ لاکھ روپے بنتی ہے ۔ سلمی ظفر نے الزام عاید کیا کہ سعود اور جویریہ کی جانب سے غریب اور سینئر اداکاروں کے پیسے کھانا معمول ہے ۔ کئی بار تقاضے کے باوجود پیسے نہ دیےگئے، سلمی ظفر  ہم اداکار لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات کا شکار رہے کئی بار تقاضے کے باوجود پیسے نہ دیے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فیک اکاؤنٹس سے گالیاں دلوائی جا رہی ہیں۔ سلمی ظفر  کہنا تھا کیا اپنی محنت کا معاوضہ طلب کرنا جرم ہے اگر یہ سچے ہیں تو کیش یا چیکس یا ٹرانسفر ریکارڈز سامنے لائیں,   ہر کاروباری لین دین میں واجبات ہوتے ہیں، سعود ...

More 36 People died in Sindh, Pakistan due to COVID-19!

کورونا وائرس: سندھ میں مزید 36 افراد انتقال کرگئے  اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 2096 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9804 ٹیسٹ کئے670 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 36 افراد کے انتقال سے  اموات کی مجموعی  تعداد 2096 ہوگئی  ہےاور گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مزید  670 نئے کیسز سامنے آئے جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 115883 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے  اس بات کا انکشاف وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے یعنی اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3176 مریض صحت یاب  ہوئے  اور اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 99402 ہوچکی ہے جو 86 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 9804 نمونوں کی جانچ کی گئی  جس سے  670 نئے کیسز سامنے آئے جو 7فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔  اب تک 686505 ٹیسٹ ہوچکے ہیں 115883 کیسزم...

Malala and I were Defamed on Social Media, Faisal Iqbal

کرکٹر فیصل اقبال سوشل میڈیا کے شرپسندوں پر پھٹ پڑے فیصل اقبال کو ملالہ یوسف زئی کے ساتھ تصویر میں اسرائیلی وزیردفاع کا بیٹا قراردیا گیا تھا   میری اور ملالہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، فیصل اقبال  ملالہ نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، فیصل اقبال ایک ویڈیو پیغام میں فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں بہت افسوس ہوا ایسی بے ہودہ پوسٹ دیکھ کر جس کا جواب دیتے ہوئے وہ مجبوری میں دے رہے ہیں ۔ ان کی ملالا یوسف زئی کے ساتھ  تصویر میں انہیں اسرائیلی وزیر دفاع کا  بیٹا کہا گیا ہے ۔ اور ایسی پوسٹ کو مسلسل وائرل کرکے ان کا نا صرف بدنام کیا گیا بلکہ ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے  گزشتہ سال فلوریڈا میں امریکہ کرکٹ کپ کے دوران ہوئی جس میں انہوں نے کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا لیکن کچھ کم ظرف اور تنگ نظر شر پسندوں نے اس ملاقات میں مجھ کو اسرائلی وزیر دفاع کا بیٹا ظاہر کرکے مجھے اور ملالہ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو کہ بہت برا عمل تھا ۔ کچھ لوگ پاکستان کا ...

Approval of Important Decisions in the Meeting of Provincial Cabinet in Sindh, Pakistan!

سندھ: صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزراء اورمشیروں کی شرکت جانوں کا ضیاع معاوضہ5 لاکھ روپےسے بڑھا کر10لاکھ روپے کراچی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد  سندھ کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں، بم دھماکے ، قدرتی آفات و تباہی  سے متاثر ہونے والے عام  شہریوں بشمول یومیہ اجرت والوں  کیلئے معاوضے کی شرح میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیران ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے مارچ 2020 میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں ، بم دھماکے، قدرتی آفات و تباہیوں اور دیگر متاثرہ شہریوں کے معاوضے کی شرح پر نظر ثانی کی تجویز پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا تھا۔ آج کے ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں محکمہ داخلہ نے معاوضے میں اضافے کی تجویز پیش کی جسے کابینہ نے بحث کے بعد منظور کرلیا جوکہ مندرجہ ذیل ہے: کراس فائر کا نشانہ بننے والوں کو 5 لاکھ روپے دیا جائے گا  دہشت گردی کی وار...

Livestock Department has become a Nightmare in Sindh!

سندھ :لائیواسٹاک کا محکمہ وبال جان بن گیا    سجاول میں عملہ کی بدانتظامی اورنااھلی عروج پر،بھینس کوغلط انجیکشن لگادیا سجاول: نمائندہ خصوصی - شفیع اللہ میمن  لائیواسٹاک کے محکمے میں بدانتظامی اور نااھلی کی وجہ سے مویشیوں کی ہلاکتیں جاری ہیں ، اعلی سطحی شکایات پرنااہل   عملے نے سجاول کے قریب زھرسے متاثر مویشی کو پیٹ کی خرابی اورر لیور فلو بتاکر تین دن غلط انجکشن لگاکرہلاک کردیاگیا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار انیس جولائی کو سجاول کے قریب آمڑااسٹاپ کے اوٹھارگائوں میں طیب کی بھینس اچانک بیمار ہوگئی ، گھریلو علاج کے بعد زھریلی چیزکھانے یاکاٹے جانے کے شبہ میں دوسرے روز سجاول کے وٹرنری اسپتال میں جاکر زھرچیک کرنے کی درخواست کی گئی تو وہاں پر ڈاکٹرنہیں تھا، لائیواسٹاک اسسٹنٹ نے کہاکہ زھرنہیں ہے پیٹ خرابی کی دوا اور انجکشن پرچی پر لکھ کرخود لگانے کو کہا،مذکورہ لاغرضی پر ڈپٹی ڈائریکٹرٹھٹھہ سے رابطہ کرکے درخواست کی گئی کہ کسی ڈاکٹرکو بھیج کرزھرچیک کرایاجائے ،انہوں نے یقین دہانی کرائی تاہم سجاول میں کوئی ڈاکٹرہی مقرر نہیں ہے ،پانچ گھنٹے تک انتظارکے بعد دوبارہ رابطہ کیاگیاتو ...

Shahid Afridi inaugurated the Power Supply Project in KPK (Khyber Pakhtunkhwa).

 اپر دیرکی تحصیل شرنگل کا سرکاری ہسپتال پاترک شاہدآفریدی نے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپر دیر کی کی تحصیل شرنگل میں واقع سرکاری ہسپتال پاترک میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔  ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ذریعے ہسپتال کو 40 کے وی بجلی فراہم ہوگی  اس ہائیڈرو پاور پرجیکٹ کے ذریعے چالیس کے وی بجلی کی ہسپتال کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتال رات کے وقت فنکشنل نہیں تھا اور نا ہی ایمرجینسی کی صورت میں ڈاکٹر ہسپتال میں موجود ہوتے تھے اسکے علاوہ ہسپتال میں لیبر روم نا ہونے کی وجہ سے زچہ و بچہ کی اموات کی شرح کافی زیادہ تھی شاہد آفریدی فاونڈیشن لیبر روم بنانے کا اعلان کے ساتھ ساتھ وہاں پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس علاقے میں پاترک ہسپتال وہ واحد ہسپتال  ہے جو علاقے کی بارہ تحصیلوں کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے لاکھوں سیاحوں کے لیے ایمرجینسی میں واحد میسر ہسپتال ہے ۔  پاترک ہسپتال بارہ تحصیلوں کے باشندوں کے لیے واحد ہسپتال ہے شاہد آف...