Skip to main content

Posts

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The Fourth Round of Quaid-e-Azam Trophy will start from today!

 قائداعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ آج سے شروع ہوگا گیارہ  روزہ بریک کے بعد قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ جمعہ سےکراچی میں شروع ہوگا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں شامل بقیہ چار میچز کے انعقاد کی وجہ سے  قائداعظم ٹرافی میں گیارہ  روز کا وقفہ کیا گیا تھا۔ اس دوران پینتیس رکنی قومی اسکواڈ کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانگی کے باعث پی سی بی نے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے  کے لیے ایک ونڈو متعارف کروائی، جس کا مقصد  سیکنڈ الیون میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترقی دینا  تھا۔ ونڈو کے مطابق تمام چھ ٹیموں کے کوچز کو اپنی ٹیم کا توازن برقرار رکھنے کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کا  اختیار دیا گیا۔  جہاں سب سے نمایاں ٹرانسفر سدرن پنجاب کے طیب طاہر کی سنٹرل پنجاب میں منتقلی ہے۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 9 میچز نتیجہ خیز ثابت  ہوئےہیں، جہاں سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔  اظہر علی، شان مسعود اور سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ ...

Karachi Kings became the new champion of HBL PSL

 کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بن گیا فائنل میں لاہور قلندرزکو5 وکٹوں سے شکست کا سامنا  بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگزکو فتح دلانے میں اہم کردارادا کیا کراچی کنگز  نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔میچ میں نپی تلی باؤلنگ اور پھر بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگز کو روایتی حریف کے خلاف فائنل میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کنگز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم ناٹ آؤٹ 63 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ چیڈوک والٹن نے 22 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے اننگز کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی۔ انہوں نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے شرجیل خان کے ہمراہ 23 رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ شرجیل خان 13 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹ...

Du plessis to make HBL PSL debut in Playoffs.

 فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شاملا ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر  کوکراچی میں کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار  میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں ...

The Commonwealth Games Torch will arrive in Karachi in December 2021

کامن ویلتھ گیمز ٹارچ دسمبر2021 میں کراچی پہنچے گی  پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کے لیئے وفاقی حکومت کے جواب کا انتظار ہے کھیلوں کے فروغ میں وفاق کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،  کورونا کے باعث کھیل متاثرہوئے، ، سیف گیمز کا میزبان لاہور بھی ہوسکتا ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےصدرعارف حسن کی کراچی پریس کلب میں گفتگو کراچی: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدرر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے پاکستان نے مزید کچھ وقت مانگا ہے کورونا کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں ان گیمز کواگلے سال دسمبر تک کرانا لازمی ہے وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر پی او اے آ صف عظیم،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اورنائب صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے صدر پی او اے سید عارف حسن نے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان میں ہونے وا لے ساؤتھ ایشن گیمز میں شر کت نہیں کی تو اسے عالمی مقابلوں میں شر کت پر پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے اس حوالے سے آئی ا سی کے قوانیں بہت زیادہ سخت ہیں،پاکستانی شوٹرز کو و...

Inauguration of Baab Mohammad Mosque in Naya Nazimabad

نیا ناظم آباد میں جامع مسجد باب محمد کا افتتاح   وزیر اعظم کے معاون خصوصی مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے مسجد کا افتتاح کیا   باب محمد مسجد میں بیک وقت 12 ہزارافراد نماز ادا کرسکیں گے  ایک لاکھ 75ہزاراسکوائرفٹ کی مسجد میں ڈھائی ہزارخواتین بھی نمازپڑھ سکیں گی وزیر اعظم کے معاون خصوصی، مشیر خزانہ ڈاکٹر  حفیظ شیخ نے کراچی میں واقع نیا ناظم آباد جامعہ مسجد میں باب محمد کا افتتاح کردیا ۔۔ ایک لاکھ پچہتر ہزار اسکوائر فیٹ کے رقبے پر بنی جامعہ مسجد میں ایک وقت میں 12 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جبکہ ڈھائی ہزار خواتین کے لئے علیحدہ عبادت کی جگہ رکھی گئی ہے ۔۔ چئیرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب کے ہمراہ جامع مسجد میں باب محمد کا افتتاح کرتے ہوئے مشیر خزانہ  ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ خوبصورت ماحول میں نیا ناظم آباد کی ترقی دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔۔ کراچی کی کمیونیٹیز کو تعمیراتی پروجیکٹس کی شروعات کرنی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ بلڈرز اور ڈیولپرز سے امید ہے کہ وہ حکومت وقت کی نئی اسکیمز سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے باب محمد کے افتتاح  کے بعد دو رکعت نوا...

Karachi: Unique wedding, Excellent entry from the bride and groom's limousine car

روز بیوٹی پارلر کے مالکان کے بیٹے شیخ عبدالسمیع احسان کا شاندار ولیمہ کراچی:انوکھی شادی،دلہا دلہن کی لیموزین کارسےدبنگ انٹری   دلہا دلہن 24 فٹ لمبی کار سے اترے تو مہمانوں کو خوش گوار حیرت ہوئی پاک بحریہ کے بینڈ نےمشہورشادی ترانوں پر دھن بکھیری     کراچی ۔ رپورٹ، جاوید اقبال   شہر قائد میں مقبول روزبیوٹی پارلرکے مالکان شیخ احسان محمد اور بیگم فرحت احسان کے اکلوتے صاحبزادے شیخ عبدالسمیع احسان کی شادی شمیم قاسمی کی صاحبزادی شہلا ناز کے ساتھ دھوم دھام سے انجام پائی ۔ جس کے بعد ولیمہ کی  شاندار اور پر وقارتقریب پی اے ایف میوزیم کے فنکشن ہال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں شہر کے معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے وا لے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز انوکھے  منفرد انداز میں ہوا۔ دلہا اور دلہن کی دھماکے دار انٹری 24 فٹ لمبی لیموزین کارمیں ہوئی۔ جو کہ تمام مہمانوں کے لیے خوش گوار حیرت کا سبب بنی۔  کیوں کہ عام طور پر پاکستان میں ایسی گاڑی شاد و نادر ہی نظر آتی ہے۔ چونکہ شادی تھی کراچی کے ایک...

Memorandum of Understanding between POA and KSF

پی او اے اورکے ایس ایف کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورکراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن شجرکاری کریں گی  شجر کاری دنیا بھر میں خوبصورتی کا اہم ترین ذریعہ ہے، سید عارف حسن    کراچی: کھیلوں کے میدان سے پاکستان کو سر سبز بنانے کے سلسلے میں جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے درمیان  ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ملک کے یہ دونوں کھیلوں کے اہم ادارے پاکستان بھر میں دو سال کے دوران 1 لاکھ درخت لگائے گے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی او اے نے  اس حوالے سے کھیلوں کی کسی تنظیم سے ایم او یو سائن کیا ہے، مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پی او اے کے صدر لیفیٹنٹ جنرل(ر) عارف حسن اور کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے دستخط کئے اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی، اولمپئین اصلاح الدین،پی او اے کی وائس پریذیڈنٹ فاتمہ لاکھانی، کے ایس ایس ایف کے چیئرمین آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،پی او اے انوائرمنٹ کمیشن کی رکن تہمینہ آصف اور کھیلوں ...

Romania celebrates each year, on October 25th , the Day of the Romanian Army.

 Romanian Armed Forces Day Romania celebrates each year, on October 25th , the Day of the Romanian Army. October 25, 1944, the Romanian Army Day, signifies the date of complete liberation of north-western Transylvania from foreign ruling and administration. The liberation of the entire national territory of Romania was achieved by the heroic fights of over 525,000 fully employed troops between August 23 and October 25, 1944. Nearly 58,000 of them were killed or injured. Losses incurred on the enemy stood at 89,934 troops, 76,275 of whom were taken prisoners. Today, Romanian Armed Forces are assigned to foreign missions, contributing alongside of the allied and partner countries to the common effort of keeping peace and stability worldwide. In compliance with the commitments deriving from the international treaties, agreements and memoranda whose signing party is, Romania had contingents of different sizes from all services – Army, Air and Naval Forces – available to multinational c...

Quaid-e-Azam Trophy started, Tabish Khan's brilliant bowling on the first day, Bismillah Khan's century

 قائداعظم ٹرافی شروع، پہلے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل سندھ کے تابش خان کے 5 شکار سدررن پنجاب کے کپتان شان مسعود 80 اسکور پر ناٹ آؤٹ بلوچستان نے7وکٹ پر302 رنزبنالیے،بسم اللہ خان کی ناقابل شکست سینچری  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں تابش خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پہلے روز سندھ کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے اپنی  پہلی اننگز میں 86 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنالیے ہیں۔ سندھ کے فاسٹ باؤلرتابش خان نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 38 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ سنٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد 69 اور محمد سعد 51 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔میچ کا ٹاس سندھ نے جیتا تھا جنہوں نے سنٹرل پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ این  بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز ناردرن کے 165 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب نے پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنالیے ہیں۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر شان مسعود 80 جبکہ حسین طلعت 53 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔  اس سے قبل ناردرن نے ٹاس...

Orange Line train inaugurated, citizens will travel from tomorrow

ٹرین میں یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا  اورینج لائن ٹرین کا افتتاح ہوگیا، شہری کل سے سفرکریں گے   وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چینی مہمانوں نے بٹن دبا کر افتتاح کیا  اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی ٹرین کا ٹریک 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے یہ منصوبہ 5 سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے  وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور کے شہری کل سے اورنج لائن ٹرین میں سفر  کرسکیں گے۔ اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی، جس کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے چین سے آئے ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی تربیت دی ہے، ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے، بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں ٹرین کا آپریشن ٹائم 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کا ٹریک 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز...