Skip to main content

Posts

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

I will leave Pakistan soon, Janat Mirza

 جلد ہی پاکستان چھوڑ دوں گی، جنت مرزا  جاپان منتقل ہونے کا  ارادہ رکھتی ہوں، ٹک ٹاک اسٹار کی گفتگو پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ  وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، وہ جاپان منتقل ہونے کا  ارادہ رکھتی ہیں۔ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیے ایک صارف نےجنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔ جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں سید نور کی فلم جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئیں گی۔ خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ...

Snowfall has also Started in Karachi with the Temperature of -10 °C! | Winterland begins in the City of Qaid!

شہرقائد میں وینٹر لینڈ کا آغاز ہوگیا     کراچی میں بھی شروع ہوگئی برف باری      ونٹر لینڈ کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ   برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، رنگ برنگی برفیلے جانور ونٹرلینڈ کے بارے میں جانیے تصاویر اور ویڈیو بھی دیکھیں  کراچی ( رپورٹ - احمد جاوید )  شہر قائد میں عوام کے لیے بین الاقوامی نوعیت کا ونٹر لینڈ کا آغاز ہو گیا ہے، ونٹر لینڈ کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے، برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، مختلف جانوروں کے رنگ برنگے برف سے بنے مجسمے، آئس کیسل اور برف کی کرسیاں اور مختلف جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،       برف کی دنیا میں داخل ہونے کا ٹکٹ 1500روپے  کارساز میں واقع پی اے ایف میوزیم میں بین القوامی نوعیت کا پہلا ونٹر لینڈ کا آغاز 4جنوری 2020سے ہو گیا ہے، ونٹرلینڈ کی انتظامیہ نے اس برف کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے 1500روپے کا ٹکٹ رکھا ہے جس میں جیکٹ اور دستانے ونٹرلینڈ شائقین کو فراہم کریں گے جبکہ تفریحی کے لئے آنے والوں کو جینز، موزوں اور بند جوتے پہن ...

Tik ​​Tok Banned in Pakistan Consumers in Grief!

 پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی  صارفین حالت غم میں     ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد کے باعث کارروائی کی،اعلامیہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے مذاکرات کیلے تیار ہیں، پی ٹی اے  پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا   پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر'غیر اخلاقی مواد' کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 'معاشرے کے مختلف طبقات' کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔  پاکستان میں 2 کروڑ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں ٹک ٹاک اسٹار آگ بگولہ ہوگئے، حکومت پرکڑی تنقید  پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے، لوگ کہیں اور جا کر یہی کام کریں گے، حریم شاہ جو لوگ غلط ویڈیو ڈال رہے تھے ان پر پابندی ہونی چاہیے تھے سب پر نہیں ٹک ٹاک کی جانب سے اس پابندی پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ...

Pakistan's Tik Tok Champion, Jannat Mirza, The First Pakistani Woman to have 10 Million Followers.

  پاکستان کی ٹک ٹاک چیمپیئن ، جنت مرزا مختصر عرصے میں 1 کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی خاتون  جنت مرزا ان دنوں جاپان میں ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہیں   جنت مرزا کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویڈیو اور تصاویر دیکھیے  جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ جنت مرزا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یقین نہیں ہورہا کہ واقعی ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔‘ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی، جب آپ  کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔‘ جنت کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی ہے۔ تین سالوں میں ایک کروڑ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں   جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں...

Resolving public issues is a priority, Nasir Shah directed that the problems of the citizens should be solved, talking to the elected representatives. MD Water Board

عوامی مسائل حل کرنا ترجیح ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ ناصرشاہ کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل حل ہوں، منتخب نمائندوں سے گفتگو ایم پی اے جاوید حنیف، غلام جیلانی اور ہاشم رضا کی قیادت میں وفد سے گفتگو    واٹربورڈ سی بی اے کے عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب  وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ نے واٹربورڈ کو تمام منتخب نمائندوں کے مسائل بلاامتیاز سیاسی وابستگی فوری حل کرنے حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل حل ہوں جبکہ واٹربورڈ ملازمین کو قواعد وقوانین کے مطابق حاصل تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں،دوران ڈیوٹی وفات پانے والے واٹربورڈ ملازمین کے بچوں یا بیوہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جانے کے 72گھنٹوں کے اندراندر تقررنامے جاری کیئے جائیں گے،ملازمین کو طبی سہولیا ت کی بہتر فراہمی کیلئے مطلوبہ رقم جاری کی جارہی ہے، قرعہ اندازی میں کامیابی کے بعداپنے مقدس مقامات پرجانے والے  غیرمسلم ملازمین کو بھی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیئے ...

Climate change, tree planting is essential, Professor Farhan Essa

ماحولیاتی تبدیلی،شجرکاری ضروری ہے،پروفیسرفرحان عیسیٰ  پاکستان میں جنگلات کی کمی اور درختوں کو مسلسل کاٹنے کے مسائل کا سامناہے    ہرشخص کو اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے، گورنرروٹری کلب  پارک لین ہسپتال میں فیڈریشن ہاؤس اورروٹری کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح (کراچی: روٹری کلب آف کراچی ٹائمز،ایف پی سی سی آئی اور پارک لین ہسپتال کی جانب سے شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پرڈسٹرکٹ گورنر 3271 پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شجر کاری ضروری ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کی کمی اور درختوں کو مسلسل کاٹنے کی وجہ سے ماحولیاتی اثرات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے ہر شخص کو اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے تا کہ فضاءآلودگی سے پاک ہو اور بہتر مل سکے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ شجر کاری سے زمین کے قدرتی حسن میں اضافہ ہو تا ہے ان میں چرندوںپرندوں کے علاوہ حشرات الارض کی نسلیں بھی پروان چڑھتی ہیں جو ماحول کے لئے بہت ضروری ہے انہوںنے کہاکہ ایک درخت تقریباََسات افراد کو آکسیجن فراہم کرتا ہے جس سے انسان اور ...

Hundreds of People are on Fire in Pakistan, says Dr. Farhan Essa!

عوام کو آگ سے تحفظ دینے کی اہمیت پرسیمینار  پاکستان میں سینکڑوں افرادآتشزدگی کا شکارہوجاتے ہیں، پروفیسرفرحان عیسیٰ  حفاظتی اقدامات کی آگہی سے جانی اور مالی انقصان کے ضیاع کو کم کیا جاسکتا ہے بجلی کے شارٹ سرکٹ ،گاڑیوں میں گیس سیلنڈر پھٹنے ،کچن میں کھانا پکاتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگ جانے کے علاوہ ڈومیسٹک وائیلینس کی وجہ سے جھلس جانے میںخواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے کراچی: پاکستان میں ہر سال سینکڑوں افراد آتشزدگی کا شکا ر ہو جاتے ہیں یہ بات روٹری کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کی جانب سے عوام کو آگ سے تحفظ دینے کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار کے موقع پر مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرک گورنر 3271پروفیسر ڈاکٹرفرحان عیسیٰ نے کہی اس موقع پر پبلک سیفٹی کی چیئرپرسن سمن لئیق عباسی،سابق صدر ایمپائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سی سی آئی ماجد عزیز،میڈیا اینکر ڈاکٹر ہما بقائی،انٹرنیشنل سیفٹی ٹرینراختر قدوس ،جوائنٹ کوآر ڈینیٹر روٹرین صبا شیخ،ڈسٹرکٹ روٹری کو آرڈینیٹر چوہدری فہد سکندر اور جوائنٹ کو آر ڈینیٹر روٹرین عمائمہ اقبال بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹرفرحان عیسیٰ نے کہا کہ بجلی کے شار...

Test Landing of Pakistan Air Force Aircraft on Motorway!

 پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے  پاک فضائیہ کے طیاروں کی موٹر وے پر آزمائشی لینڈ نگ  قوم کے لیے واقعی سرمایہء افتخار ہے، وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید  اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج لاہور۔ اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز، مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔  ان کی آمد پر  ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ،  سنٹرل ائیر کمانڈ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کی مختلف   اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے  لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ائیر بیسز واپسی سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔ مشق میں حصہ لینے والے ہوابازوں اور زمینی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے واقعی سرمایہء افتخار ہے۔ انہوں نے  گزشتہ سال ستائیس فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ...

Solving Public Problems, Asadullah Khan, MD, Water Board.

عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان  صورتحال کی بہتری کیلئے واٹربورڈ ملازمین دن رات کام کررہے ہیں  رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی قیادت میں وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو   کراچی:  وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ منتخب نمائندوں کے اجاگرکردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کررہاہے،شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کی بہتری کیلئے واٹربورڈ ملازمین دن رات کام کررہے ہیں، طلب  سے کہیں کم پانی کی دستیابی کے باوجود شہر کے دور دراز علاقوں تک فراہمی آب کیلئے اہم اقدامات کیئے جارہے ہیں،ان کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے،منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیرپا حل کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ین اے 241 سے منتخب رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی قیادت میں آنے والے وفدکے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے ختم کیئے جارہے ہیں، واٹربورڈ کا عملہ اور مشینیں مختلف علاقوں م...

Blind people will be given a 50% Discount on Tests at Essa Lab | We have a duty to Take Care of Blind people, Dr. Farhan Issa.

    بینائی سے محروم افرادکوعیسیٰ لیب میں ٹیسٹ پر50فیصدرعایت دی جا ئے گی نابینا افراد کی سرپرستی ہم پرفرض ہے، ڈاکٹرفرحان عیسی کراچی پریس کلب میں پریس  کانفرنس سے سی ای او عیسی لیب کا خطاب  روٹری کلب کراچی ایونیو نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی قیادت میں انتھک محنت کی، شیخ امتیاز حسین  نابینا افراد کے اساتذہ کی6ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ذمہ عیسی لیب نے لے لیا  کراچی: ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹر نیشنل3271 اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینائی سے محروم افراد کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت دے گا انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے جس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 40سے زائد شاخیں ہیں جو عام مریضوں اور بیماریوں کی تشخیص کے لئے وقتاََ و قتاََ دیہی علاقوں اور صوبے کی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد بھی کرتی رہتی ہے جس سے اب تک لاکھوں بیمار افراد استفادہ حاصل کر چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ عیسیٰ ...