Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The final of Quaid-e-Azam Trophy cricket tournament will be played from tomorrow

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل سے کھیلا جائے گا  فائنل میں دفاعی چیمپئین سنٹرل پنجاب اور  خیبر پختونخواہ مدمقابل   ‏  پانچ روزہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا   سیںٹرل پنجاب کی قیادت حسن علی کریںگے،خالدعثمان کے پی کےکے کپتان ہوں گے  کراچی- رپورٹ جاوید اقبال ‏  حسن علی کی   قیادت میں کھیلنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم   غیر  معمولی سفر  کے اختتام  سے ایک قدم کی دوری پر ہے  سنٹرل پنجاب کا  قائد اعظم ٹرافی  21-2020 کے فائنل میں  خیبر پختونخواہ سے مقابلہ ہے ۔ جمعہ سے شروع ہونے والا  فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا  رہا ہے۔  ‏چھ ٹیموں کے  پوائنٹس ٹیبل پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم 5 ویں راؤنڈ کے اختتام پر  آخری نمبر موجود تھی اور اس نے ایک بھی کامیابی اپنے نام نہیں کی ہو ئی تھی ۔   سنٹرل پنجاب کی ٹیم متاثر کن کم بیک کرتے ہوئے اگلے پانچ میچز  میں سے چار میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ڈرا کھیلا  اس طرح اس نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن  کے ساتھ ف...

Honorary Lieutenant in the Pakistan Navy for cricketer Fakhar Zaman

کرکٹر فخرزمان کیلیےپاک بحریہ میں اعزازی لیفٹیننٹ کاعہدہ   سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فخرزمان کو بیج لگائے فخر زمان نے2007 میں نیوی میں شمولیت اختیار کی فخرزمان نے 2017 میں پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی جتوانی میں اہم کردار ادا کیا  اسلام آباد ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے وابستگی کی بنیاد پر معروف کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ کے اعزازی لیفٹیننٹ کا رینک تفویض کردیا۔ اس ضمن میں نیول ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ فخر زمان پاک بحریہ کے سابق سروس مین ہیں۔انھوں نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں2007 میں بطور سیلر شمولیت اختیار کی۔ سروس کے اوائل ہی میں اُن کی کرکٹ سے لگن اور بیش بہا ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔ فخر زمان نے کئی مقابلوں میں پاک بحریہ کی بہترین نمائندگی کی اور پاک بحریہ کے لیے کئی اعزازات حاصل کیے۔ فخر زمان نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ بھی 2012 میں پاکستان نیوی کے پلیٹ فارم سے کھیلا اور آسٹریلیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ 2012 میں ٹورنامنٹ کے...

Reads College wins Leisure Leagues Quaid’s Day Football CUP 2020 title

ریڈز کالج نےلیژرلیگزقائد ڈے فٹبال کپ جیت لیا فائنل میں عبداللہ اکیڈمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا  ڈریم ورلڈ کراچی کے سرسبز میدان پر ریڈز کالج نے عبداللہ اکیڈمی کوشکست دے کرلیژرلیگز قائد ڈے فٹبال کپ جیت لیا۔ چارگول اسکورکرنے پرریڈزکالج کے عمران کوگولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا،، بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سےاسمال سائیڈڈ فٹبال کا میلہ سجایا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔۔ بلوچستان کے علاقے خضدارکی ٹیم  عبداللہ اکیڈمی اورریڈزکالج کےدرمیان فائنل ٹاکرا ہوا. ریڈزکالج نے فائنل میں ایک کےمقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے ایونٹ میں بلوچستان کےکھلاڑیوں کی شرکت کوخوش آئند قرادیا فائنل کے اختتام پرکھلاڑیوں میں انعاماتتقسیم کئےگئے،، 

Ahmad Shah Ijaz Farooqi panel won by a landslide

آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات  احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بھاری اکثریت سے کامیاب   کراچی- رپورٹ جاوید اقبال ۔  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 2021۔2022 میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بھاری اکثریت سے جیت گیا۔ احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل،  ،ڈیموکریٹ آرٹس فورم اور آرٹس فورم پینل کے درمیان مقابلہ ہوا ۔احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے مجموعی طور پر 92 فیصد سے زیادہ ووٹوں سے برتری حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2135 ہے 61 ووٹ مسترد ہوئے ۔ صدارتی امیدوار کے لیے محمد احمد شاہ نے 1830ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔  Total Votes Cast  2135 Offices Ahmed Shah         1830 Haseena Moin      1825 Prof Aijaz Faruqi   1851 Asjad Bukhari        1733 Gov Body 1. Talat Hussain         1903 2. Dr Qsisar Sajad      1857 3. Kashif Girami          1844 4. Qudsia Akbar          1838 5. Mu...

National Bank is ideal in sports, Jahangir Khan

 نیشنل بینک کھیلوں میں مثالی حیثیت رکھتا ہے، جہانگیر خان   این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پراسکواش لیجنڈ کا خطاب  کراچی  دنیا ئے اسکوائش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنی اور نیشنل بینک کی انتظامیہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں کہ نیشنل بینک اسپورٹس کلب میں اسکوائش کھیل سے متعلق ہر طرح سہولت کے حوالے سے جو بھی مدددرکار ہوگی میں انکے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا  جہانگیر خان نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ نیشنل بینک جوکہ قومی بینک ہے اس نے کھلاڑیوں کو روزگا ر سے نواز ا بلکہ ملک کو عظیم کھلاڑی مہیا کئے اس کے علاوہ یہ جدید سہولتوں سے آراستہ اسپورٹس کمپلیکس بینک کا قوم کو تحفہ ہے اس موقع پر انہوں نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے اسپورٹس کنسلٹنٹ قومی ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی خدمات کو جو انہوں نے اسپورٹس خصوصاً این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کے حوالے سے سہراہا اس مو...

Taekwondo Demonstration in Naya Nazimabad

نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی شاندار سہولیات ہیں، عمر سعید نیا ناظم آباد میں تائی کوانڈو مارشل آرٹ کا عملی مظاہرہ نوجوانوں کے لیے  صحت مند سرگرمیوں کے مواقع پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے  صحت مند معاشرہ تشکیل دیںگے ، سید محمد طلحہ اور احمر رضوی کا خطاب   کراچی - نیا ناظم آباد جمخانہ میں  انٹرنیشنل تائی کوانڈو  کوچ ماسٹر مسرور زمان اور اور ان کی ٹیم نے تائی کوانڈو کا عملی مظاہرہ کیا ۔ جس میں وائیٹ بیلٹ سے لے کر بلیک بیلٹ  تک کے نوجوان لڑکے  اور لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔  رئیل فائیٹ،اسٹون بریکنگ، سمیت مخلتف ڈیمونسٹریشن ہوئی۔ جس میں پانچ سال سے لے کر 25 سال تک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا اور اپنی پرفامنس  سے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ساؑٓؤتھ ایشئن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن  کے صدر عمر سعید  نے کہا کہ انہیں نیا ناظم میں آکر اور یہاں کھیلوں کی سہلویات دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس انفرا اسٹرکچر کے بغیر کوئی بھی رہائی کالونی نامکمل ہے ۔ انہوں ے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں  کو کھیل...

Rose Beauty Parlor over 15,000 brides are made from beauty every year

روز بیوٹی سےہرسال 15 ہزار دلہنیں تیارہوتی ہیں   روز بیوٹی پارلرکی متعدد برانچوں میں250 بیوٹی ایکسپرٹس  شیخ محمد احسان اوران کی اہلیہ فرحت احسان بیوٹی اندسٹری کے نمایاں کردار  کورونا کے معاشی بحران میں ملک میں کئی ادارے بند ہوئے  روز بیوٹی پارلرانتظامیہ نے کسی ملازم کو نکالا نہ کسی کی تنخواہ کاٹی  تحریر : آفتاب اقبال  آپ میں سے اکثر، شاید ہنستے مسکراتے ان میاں بیوی سے نہیں واقف ہوں گے لیکن مان لیجیے کہ یہ دونوں کمٹ منٹ اور معیار کی چلتی پھرتی تصویریں ہیں۔ بلکہ اگر میں یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ دونوں پاکستان میں بیوٹی انڈسٹری کے اولین معماروں میں سے ہیں۔ گزشتہ چالیس سال سے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، لاکھوں گھرانوں میں خوشیاں، خوشحالی اور امیدیں بھرنے کا جو کام انہوں نے کیا ہے، وہ حیران کُن ہے۔  شیخ محمد احسان اور ان کی اہلیہ محترمہ فرحت احسان پاکستان کے سب سے بڑے بیوٹی انسٹی ٹیوٹ 'روز' یعنی گلاب کے بانی ہیں۔ اگر آپ روز بیوٹی پارلر جو ترقی کرکے روز بیوٹی انسٹی ٹیوٹ بن گیا ہے، سے واقف نہیں ہیں تو میں آپ کو اس کا مختصر تعارف ک...

Chinese company introduces car in Pakistan

چینی کمپنی نے پاکستان میں کار متعارف  کرادی  چنگان السوین کی بکنگ جنوری 2021 میں شروع ہوگی پاکستانیوں کو بہترین کار دے رہے ہیں، سی سی او دانیال ملک عوام کو۔کم۔قیمت میں اچھی کار ملے گی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ شبیر الدین چینی کار ساز ادارہ پاکستان میں 136 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ماسٹرچنگان موٹرزنے پاکستان کی پہلی یورو فائیو اسمارٹ سیڈان چنگان السوین کی نقاب کشائی کردی  رپورٹ جاوید اقبال  ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان کی پہلی یورو فائیو سمارٹ سیڈان کار ”دی چنگان السوین“ کی میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نقاب کشائی کی۔  چنگان السوین کا شمار ان کاروں میں ہوتا ہے جس کے لئے نہ صرف کاروں کے شائقین بلکہ عوامی مارکیٹ کے صارفین شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ چنگان السوین کا ڈیزائن اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ یہ  بے مثال ٹیکنالوجی، آرام دہ اور پرتعیش ہیچ بیک سمارٹ سیڈان کار ہے اور وہ بھی قابل رسائی قیمت پر جو ”Drive Your Dreams“ کے موٹو پر قائم ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او دانیال ملک نے کار کی کچھ خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ السوی...

Former captain Wasim Akram became part of the National Bank

 سابق کپتان وسیم اکرم نیشنل بینک کا حصہ بن گئے   نیوز کانفرنس میں وسیم اکرم اور بینک کے صدر نے ایک دوسرے کی تعریف کی   نیشنل بینک کا کھیلوں میں اہم کردار رہا ہے، وسیم کرم  عظیم کرکٹروسیم اکرم کا نیشنل بینک سے جڑنا اعزاز سے کم نہیں،عارف عثمانی وسیم اکرم غیر اعلانیہ بھاری معاہدے کے عوض نوجوانوں کو تربیت دیں گے  نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں نیوز کانفریس سے خطاب  کراچی؛ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک ایک قومی ادارہ ہے اور میں چاہتاہوں کے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کو مزید ترقی دی جائیگی اس حوالے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکر م کو اسپورٹس کنسلٹنٹ کی حیثیت سے لیا گیا ہے یہ بات انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک پریس کانفرنس میں کہی اس موقع پر نیشنل بینک کی آیچ آر گروپ چیف اسماء شیخ،نیشنل بینک ایس کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک،شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین،خرم حسین،انورفاروقی، سعید آزاد،عظمت اللہ خان اور دیگر افراد بھی موجو دتھے عارف عثمانی نے مزید کہاکہ وسیم اکرم ہفتہ میں تین دن نیشنل بینک کی کرکٹ ا...

World Urdu Conference ends with scattering of knowledge and literature

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام   عالمی اردوکانفرنس علم وادب بکھیرتے ہوئے اختتام پذیر عالمی اردو کانفرنس ادب کا حفاظتی ٹیکہ ہے، سہیل احمد   اردو کانفرنس سے  ثقافت زندہ اور صحت مند ہے، معروف اداکار سہیل احمد   نامساعد حالات اور خوف کی فضاء کے باوجود بہترین کانفرنس ہوئی، اہل دانش  فلم اسٹارہمایوں سعید نے اپنی زندگی کے تجربات شیرکیے، سوالوں کے جواب دیئے مہمانوں نے احمد شاہ کی خدنات کو خراج تحسین پیش کیا  معروف لکھاری انور مقصود نے طنزیہ جملوں سے محفل کو زعفران زاربنایا انور مقصود کے تیکھے جملوں کا حاضرین نے لطف اٹھایا رپورٹ- جاوید اقبال آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 13ویں عالمی اردو کانفرنس میں اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہل علم و دانش نے کہا ہے کہ انتہائی نامساعد حالات اور خوف کی فضاءمیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ جذبے صادق اور کچھ کرنے کی لگن ہو تو سب کچھ کیا جاسکتا ہے اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہ سب کچھ کرکے دکھا دیا، اجلا...

Two-day visit of women journalists to Gadani Shipbreaking Industry

خواتین صحافیوں کا 2 روزہ دورہ  گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری  گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری بدترین بحران کا شکار   متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کو تیار نہیں  وفاقی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی اور شدید نااہلی  پاکستان کونسل آف میڈیا وومن نےآگاہی دورے میں حالات کا جائزہ لیا  وفد کی قیادت میڈیا وومن کونسل کی صدر حمیرا موٹالا نے کی  گڈانی ۔ رپورٹ-جاوید اقبال  وفاقی حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں اور بلوچستان حکومت کی بے حسی اور شدید نااہلی کے باعث گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری بدترین بحران کا شکار ہے ، متعلقہ سرکاری اداروں ،اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین باہمی عدم تعاون اور گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر بھی تعمیر و ترقی کا کام برسہا برس سے التواء کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کی زبوں حالی کے باعث سریا انڈسٹری کو پہنچنے والے نقصانات نے  ’’پاکستان ہائوسنگ اسکیم ‘‘ کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کا خواب عملی طور پر پورا کرنا دشوار بنادیا ہے ۔ پاکستان کو معاشی ...