Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2020

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Karachi is getting 55% of its Water Demand, M.D KWSB.

کراچی کواس کی طلب کا 55فیصد پانی مل رہاہے،اسد اللہ خان     منصفانہ تقسیم آب افسران کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہے،ایم ڈی واٹربورڈ  واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو  کراچی: مینجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان کا کہناہے کہ شہرکو اس کی طلب سے صرف 55فیصد پانی دستیاب ہے،طلب سے کہیں کم دستیاب پانی کی ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی  کے شہریوں میں منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی سہولت کی 24گھنٹے فراہمی واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کی انتھک محنت کی بدولت ہی ممکن ہے، واٹربورڈکے ماہر انجینئرز اور افسران محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے باوجود شہر کا نظام فراہمی ونکاسی آب سال کے  12مہینے،ہر موسم اور ہر طرح کی صورتحال  میں بحال رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کرمانی کی قیادت میں ملنے والے انجینئرز وافسران کے ایک وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ انتظامیہ انجینئرز وافسران کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات ...

12th National Bank Ranking Snooker Championship begins in Karachi.

بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکرچیمپین شپ شروع معاشرے کیلئےکھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، جاویداشرف کراچی ; صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے افتتاح کے موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں اور دیگر معززین سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن،انورفاروقی،افشاں شکیل،سعید آزاد، عظمت اللہ خان عارف بھوپالی،علیم خان موسی،زاہد شہاب، محمدجاوید،قمرعلی،نوید کپاڈیہ اور دیگر افراد موجود تھے  انہوں نے مزید کہا کہ جسطرح سے اسنوکر فیڈریشن پورے پاکستان میں اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کا م کررہی ہے یہ قابل تحسین ہے ارشد حسین نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی تربیت کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے اورہمیں چاہیے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کا م کرتے رہیں قبل ازیں جاویداشرف نے بریک لاگاکربارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔

Rotary International Hosted Peace Conference in Karachi!

روٹری انٹرنیشنل کی امن اورتنازعات کی روک تھام پرکانفرنس  کانفرسن سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اورامریکی  نمائندوں نے خطاب کیا  کانفرنس خوش آئند رہی، صدر روٹری انٹر نیشنل ہولگر کناک کانفرنس جاوید جبار، مشاہد حسین، ملیحہ لودھی نے لیکچر دیئے   ایسی کانفرنس خطے کے امن کیلیے ضروری ہے، ڈسٹرکٹ گورنرڈاکٹرفرحان عیسی  روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 3271 میں بین الاقوامی امن اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیاء میں بھی ، امن ، تنازعات کی روک تھام سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے تعلیمی ، سیاسی اور سفارتی وزن (سینیٹرز مشاہد حسین ، جاوید جبار ، سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی) ، ہندوستان (مسٹر منی شنکر مانی اغیار) ، بنگلہ دیش (مسٹر فاروق سوبھن) کے علاوہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے بھی تھے ( محترمہ لن کول) اور روٹری انٹرنیشنل کے صدر (محترمہ ہولگر کناک) ، روٹری گورنر ڈسٹرکٹ 3271 ڈاکٹر فرحان ایسا ، روٹری ٹرسٹی مسٹر عزیز میمن اور کانفرنس کی چیری جناب نوید خان۔ 75 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پس منظر میں روٹری ڈسٹرکٹ کے لئے ...

SJAS Sports Journalists and Rashid Siddiqui Talent Award!

 سجاس اسپورٹس جرنلسٹس اینڈ راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کھلاڑیوں کی پذیرائی ان کی اصل کامیابی ہے، مرتضی وہاب  سجاس صحافیوں کے ساتھ کھلاڑیوں  اورمنتظمین کی بھی قدر کرتی ہے کھلاڑیوں کو سراہنا خوش آئند ہے، سابق کپتان  پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان  کراٹے کوئین کلثوم ہزارہ کوگولڈ میڈل دیا گیا   تائیکوانڈو کےعافف علی کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا سات  ایتھلیٹس، عامرعلی (کرکٹر انڈر 19) ،معاذ خان(وشو), مریم رفیق(جوڈو), آمنہ غیاث(کپتان فٹبال ٹیم انڈر 12)،شاہ زیب خان(کپتان کراچی ہاکی ٹیم) اور اعظم خان کرکٹر بھی ایوراڈ کے حقدار بنے بیرسٹر مرتضی وہاب سجاس فیملی میں شامل ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ہرسطح پر پذیرائی ان کی اصل کامیابی ہے۔سجاس گولڈ میڈل 2020 کراٹے کوئن کلثوم ہزارہ جبکہ ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سینئر جرنلسٹ وحید خان کے نام رہا۔سینئر ایتھلیٹس کوچ محمد طالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور سیکریٹری کے ایچ اے بہترین اسپورٹس آرگنائزر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔  تفصیلات کے مطابق اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں سجاس کے تحت سالانہ اسپورٹس جرنلسٹس اینڈ...

MQM's Karachi March in Shar-e-Quaid Rally from Karimabad to the Exhibition, Thousands of Citizens participated with the Flag of Muttahida

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ کا کراچی مارچ کریم آباد سے نمائش تک ریلی،ہزاروں شہری متحدہ کے پرچم کے ساتھ شریک    شہری سندھ صوبہ،متر وکہ سندھ صوبہ یا جنو بی سندھ صوبہ یہ تو بنے گا  نام تم چن لو جغرافیہ ہم بتاتےہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی   اب ہمیں آپ کو صوبے کیلئے نکلنا ہوگا میر اگما ن یقین میں بد ل رہا ہے    ما رچ روکنے والوں ایم کیو ایم کو دفن کر نیوالو ں کا منہ آج کا لا ہوگیا، عامرخان    ہم صوبے کیلئے جمع ہو ئے ہیں اور صوبہ لیکر رہے  سندھ میں جعلی اکثریت سے اسمبلی بنتی ہے، فیصل سبزواری  کر اچی کی آبا دی کو درست گنا گیا تو ہمیشہ وزیراعلی یہیں سے آئے گا  کنو ینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ شہر ی سندھ صوبہ،متر وکہ سندھ صوبہ یا جنو بی سندھ صوبہ یہ تو بنے گا نام تم چن لو جغرافیہ ہم بتاتے ہے ہم مہا جر ہے لیکن تم معاشی پنا ہ گزین ہو تم سے کسی نے پو چھا تھا کہ تم پاکستانی بنو گے لیکن ہم سے پو چھا گیا تھا اور ہم اختیاری پاکستانی ہے اتو ار کے روز کر اچی حقوق ریلی وہ نکل رہے ہیں جو کل تک اس کو کفر اور ل...

Despite his Distance from Cricket, his Aggressive Style has not changed: Sharjeel Khan!

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا   کرکٹ سے دوری کے باوجود اپنا انداز نہیں بدلا، شرجیل خان    باسط علی کے ساتھ  ماضی میں بھی کام کرچکا ہوں حال ہی میں یویو ٹیسٹ دیا  جوفرہ آرچر کو بالنگ کراتے دیکھنے کا مزہ ہی الگ ہے جارحانہ انداز کی کرکٹ میری پہچان ہے اس کو نہیں چھوڑ سکتا کرکٹر شرجیل خان کی جی ٹی وی کے پروگرام جی اسپورٹس میں خصوصی گفتگو  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ تمام کرکٹرکے لیئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔۔تمام تر توجہ اس ٹورنامنٹ پر مرکوز ہیں کوشش کروں گا جس چیز سے میں پہچانا جاتا ہوں اسی طرح کا کھیل پیش کروں۔میں جارحانہ اندارز میں بیٹنگ کرتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی مداح مجھے اسی اسٹائل میں کھیلتا دیکھیں گے۔۔پی ایس ایل میں تین سال بعد کم بیک کرنے پر پریشر تھا اپنا اعتماد بحال کرنے کے لئیے مجھے تین سے چار میچز لگے تھے۔پچھلے چھ مہیوں میں مجھ سمیت تمام ہی کرکٹرز نے کرکٹ نہیں کھیلی سب کی نظریں نیشنل ٹی ٹوئنٹٰی کپ پر ہیں۔۔پی ایس ایل میں کھیلنے سے میرا اعتماد بحال ہوا کوشش کروں گا کہ اب اپنی ٹیم کو میچز جتواوں ۔۔تین سال کرکٹ سے ...

Asadullah Khan re-appointed as Managing Director of Water Board.

   اسداللہ خان ایک بار پھرواٹربورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر اسد اللہ خان کو کراچی کے نظام فراہمی ونکاسی آب کا وسیع تجربہ ہے ملک کے سب سے بڑے شہر کی پانی کی طلب و رسد سمیت تمام تیکنیکی مسائل سے مکمل واقف ہیں  حکومت سندھ نے واٹربورڈ کے سینئر افسراورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز, اسداللہ خان کو دوسری بار واٹربورڈ کامینیجنگ ڈائریکٹر مقررکردیا ہے، جمعرات کو چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے گریڈ 20کے افسر، اسداللہ خان کی ایک بار پھر بطور ایم ڈی واٹربورڈ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا،انجینئر اسداللہ خان ادارے کے سینئر افسر ہیں وہ خاصہ عرصہ تک بطورمنیجنگ ڈائریکٹراور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں،انہیں کراچی کے نظام فراہمی ونکاسی آب کا وسیع تجربہ ہے،ملک کے سب سے بڑے شہر کی پانی کی طلب و رسد سمیت تمام فنی و تیکنیکی مسائل اور فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں سے متعلق مکمل طور پر واقف ہیں،انہیں اپنے شعبہ پر مکمل عبور حاصل ہے، واضح رہے کہ ماضی میں منیجنگ ڈائریکٹرواٹربورڈ کے ساتھ ساتھ وہ متعدد بار قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض ...

Was Maryam Nawaz deliberately Beaten? Captain Safdar also Failed.

کیا مریم نواز کو جان بوجھ کرمارا گیا کیپٹن صفدر بھی مریم نواز کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے  ویڈیو دیکھیں جس میں صاف نظرآرہا ہے 

Talented 14-year-old Emad Ali became the National Scrabble Champion!

کورونا وباء کے باعث 6 ماہ بعد اسکریبل کی سرگرمیاں بحال  با صلاحیت14 سالہ عمادعلی قومی اسکریبل چیمپیئن بن گئے  قومی چیمپیئن شپ کی تاریخ کا بہترین کم بیک، عماد علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق  کورونا کی وباء کے باعث چھ ماہ سے تعطل کا شکار اسکریبل کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی میں تین روزہ  گلیڈی ایٹرز پاکستان اسکریبل (ماسٹرز) چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آٹھ مرتبہ کے قومی چیمپیئن وسیم کھتری کو دو روز تک واضح برتری حاصل تھی اور ان کی فتح کے امکانات روشن تھے۔ بیس گیمز کے بعد عماد  علی وسیم کھتری سے چار گیمز پیچھے تھے اورٹائٹل کی دوڑ سے تقریبا باہر ہوچکے تھے لیکن  چودہ سالہ جونئیر ورلڈ چیمپیئن  نے حیران کن کم بیک کیا، اپنے استاد وسیم کھتری کو مسلسل چار گیمز میں شکست دے کرٹائٹل لے اڑے۔  سید عماد علی نے 27 میں سے 19 گیمز جیتے اوران کی جیت کا اسپریڈ اسکور 1469 رہا۔ نویں ٹائٹل کیلئے پرعزم وسیم کھتری کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔  وسیم کھتری نے بھ...

Drainage Problems in the City should be solved Immediately, Khalid Sheikh!

شہرمیں نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں، خالد شیخ  میڈیا پرمسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران کو ہدایت  واٹربورڈشہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی شکایات کے حل کیلئے مختلف کام سرانجام دے رہا ہے،جن کی تکمیل کے بعدنکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات کا ازخود خاتمہ ہوجائے گا، ضلع وسطی میں نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگراضلاع میں بھی تیزی سے کام جاری ہے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے واٹربورڈ کے انجینئرز وافسران کے ایک خصوصی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے نکاسی آب کی شکایات کے فوری حل کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی سیوریج مسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران پر زوردیاکہ وہ شہریوں کودرپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیر پااور پائیدار حل پر توجہ دیں،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات ہیں کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر وفوری اقدامات بلاتا...

Water could not be extracted from Naya Nazimabad even after 15 days

نیا ناظم آباد سے 15 روز بعد بھی پانی نہ نکالا جاسکا   بہت بڑی آبادی اب بھی در بدر ہےمکین پریشان ہیں، انتظامیہ کو کوئی فکرنہیں نیا ناظم آباد بلاک بی اور سی 4-4 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں  بلاک بی اور سی منگھوپیر جھیل کی جگہ بناکر عوام سے دھوکہ کیا گیا  نیا ناظم آباد ڈوب چکا ہے۔ اور ابھی تک بلاک بی  بلاک سی سے پانی نہیں نکالا گیا اور ایڈمن کی بدمعاشی اپنے عروج پر ہے۔ عارف حبیب نے جاوداں سیمنٹ کے فلاحی پروجیکٹ کو کوڑیوں کے مول خریدا اورعربوں روپے کمانے کے بعد عوام کو اپنے بدمعاشوں کے حوالے کر کے نیا ناظم آباد کے رہائشیوں کے مسائل سے لاتعلق ہوگئے ہیں۔ رہائشی احتجاج کرتے ہیں تو نیا ناظم آباد کی انتظامیہ ان کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ذہنی ٹارچر کرتے ہیں۔  نیا ناظم آباد کے رہائشیوں نے  وزیراعلی سندہ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا ناظم آباد کی عوام کے لئے کچھ کریں۔ یہاں کے مکین در بدر ہین ان کے گھر پچھلے15روز سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ گھر کے اندر چار چار پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے پچھھلے دس روز میں ایک فٹ بھی پانی نہیں نکالا جاس کا ہے ۔ نیا ناظم آباد منصوبہ ...

Karachi murder case Accused of firing and a girl arrested

 کراچی میں نوجوان کا قتل  فائرنگ کرنے والا ملزم اور ایک لڑکی گرفتار مقتول منیف کی گرفتار لڑکی سے دوستی تھی  مقتول منیف گرفتار لڑکی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا شہر قائد کے علاقے کورنگی میں شہری منیف کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم شارخ اور ایک لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ منیف کے قتل کے معاملے میں پولیس نے آج ہی ایک ملزم نعمان کو گرفتار کیا تھا، جبکہ فائرنگ کرنے والے شارخ کی تلاش جاری تھی۔ تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم شارخ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر ایک لڑکی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ کو پولیس نے آج صبح ایسٹ زون سے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مقتول منیف کی گرفتار لڑکی سے دوستی تھی، جبکہ مقتول منیف گرفتار لڑکی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار لڑکی نے اپنے دوست شاہ رخ کو اس بارے میں بتایا۔ گرفتار لڑکی نے مقتول منیف کو فون کرکے اپنے گھر کے پاس بلایا جہاں ملزم شاہ رخ نے منیف کو قتل کیا اور اس کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل م...

Korangi: Murder of a youth: The Accused went to the Police Station and Arrested him!

 کورنگی،نوجوان کا قتل: ملزم نے تھانے جاکرگرفتاری دیدی  قتل کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم نعمان نے گرفتاری پیش کی موٹرسائکل چلانے  والے ملزم نعمان نے زمان ٹاون تھانے پہنچ کر گرفتاری دی  فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے  شاہ رخ  نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے پر منیف کو قتل کیا  پولیس ملزم شاہ رخ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے   کراچی کے علاقے کورنگ میں دو روز قبل ہونے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔ قاتل کے ساتھی ملزم نے ملز م نے گرفتاری دے دی ۔موٹرسائکل چلانے  والے ملزم نعمان نے زمان ٹاون تھانے پہنچ کر گرفتاری دی فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے ملزم شاہ رخ  نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے پر منیف کو قتل کیا ۔ قتل کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم نعمان نے گرفتاری پیش کی۔  ملزمان نے قتل کے واقعے کو بظاہر رہزنی کی واردات ظاہر کرنے کی کوشش کی تبھی موبائل بھی پہلے چھینا گیا ۔ لیکن جس بے دردی سے نوجوان کو متعدد گولیاں ماری گئی تو پتہ لگا کہ واقعہ دیرینہ دسمنی پر مشتمل تھا اور اسی بات کا انکشا...

Decision to make Iftikhar Shalawani Administrator Karachi.

 افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ   سابق کمشر کراچی افتخار شلوانی اس وقت سندھ کےسیکریٹری بلدیات ہیں  افتخار شلوانی گریڈ 21 کے ایڈمنٹریٹیو آفیسر ہیں سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا، جلد نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا  

PCB announces 208-Match 2020-21 Domestic Schedule!

پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020کا شیڈول جاری کردیا قائداعظم ٹرافی  کے فرسٹ کلاس میچز25 اکتوبر سے کراچی میں ہوں گے     • قومی ٹی ٹونٹی کپ کافرسٹ الیون ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،یکم سے 8 اکتوبر تک جاری رہنے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ  کی میزبانی لاہور کے سپرد • قومی انڈر19 کرکٹ کے مقابلے13 اکتوبر سے29 نومبر تک لاہور، مریدکے اورشیخوپورہ میں ہوں گے • قائداعظم ٹرافی  کے فرسٹ کلاس میچز25 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوں گے،اسی مقام پر نان فرسٹ کلاس میچز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوجائےگا • پاکستان کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ 8 سے 31 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس فارمیٹ میں سیکنڈالیون ٹیموں کا ٹورنامنٹ16سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو لاہور میں ہوں گے • ڈومیسٹک انٹرنیشنل میچوں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021، ویمنز، انڈر13 اور ا نڈر16کے مقابلوں کی تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی • میچوں کے براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریم سے متعلق تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی...

The Prime Minister will Arrive in Karachi tomorrow, Tour Schedule Final!

وزیراعظم کل کراچی پہنچیں گے، دورہ کا شیڈول فائنل عمران خان  ٹرانسپورٹ اورترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں کراچی اور سندھ بھر کے لیے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم ہفتہ کے روز کراچی پہنچیں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام اور پارٹی قائدیں بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔ کراچی میں وزیراعظم کی ارکان سندھ اسمبلی، اتحادی رہنماؤں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوگی اور وہ کراچی اسٹاک ایکس چینج کا دورہ بھی کریں گے۔  وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران وہ شہر قائد کو اربوں روپے کا وفاقی پیکیج دینے کا اعلان بھی کریں گے۔ کراچی بحالی پیکیج میں شہر کو پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہوں گے۔ عمران خان نے کراچی کی بحالی کے پیکیج کو تین حصوں شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم کی کیٹیگری کے لحاظ سے تقسیم کیا ہے۔ وز...

The Lanka Premier League will start on November 14 | Former captain Shahid Afridi and Sarfraz Ahmed will be part of the Gladiators in the League!

لنکا پریمیئرلیگ کرکٹ 14نومبرسےہوگی  سابق کپتان شاہد آفریدی اورسرفرازاحمد لیگ میں گال گلیڈی ایٹرزکا حصہ ہوں گے  سری لنکا کے3 مقامات پر لیگ کے 32 میچزمیں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی تعارفی تقریب میں ندیم عمر،معین خان اور جواد غلام رسول و دیگرکی شرکت  لنکا پریمیئر لیگ ایل پی ایل 14 نومبر سے 20 دسمبر تک کھیلی جائے گی ، ممتاز اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی اور سرفراز احمد لیگ میں پاکستان کی فرنچائز  گال  گلیڈیٹر کا حصہ ہوں گے جبکہ ایک اور سابق ٹیسٹ کپتان معین خان ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے، مقامی ہوٹل میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن  کی ترقیب منعقد ہوئی، لیگ کے حقوق حاصل کرنے والی دبئی کی کمپنی آئی پی جی کے سی ای او جواد غلام رسول نے کہا کہ سری لنکا کے تین مقامات پر لیگ کے 32میچز میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، ان ٹیموں کو سری لنکا کے شہرکولمبو، کینڈی،گال،دمبولہ اور جافنا کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اب سری لنکا میں صورت حال بہت بہتر ہے،  پی سی بی کے ساتھ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے قریبی رابطے ہیں، پی ایس ایل فائیو کے موخر چار می...

Asim Bajwa's Decision to Resign as Special Assistant PM.

 عاصم باجوہ کا معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ جنرل باجوہ نے خود پرلگائے گئے الزامات پر 4صفحات پرمشتمل تردیدی بیان جاری کیا  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جمعہ کی صبح وزیر اعظم کو اپنا استعفی پیش کردوں گا ، جیو نیوز سے گفتگو چیئرمین سی پیک کےعہدے پرکام کرتا رہوں گا،عاصم باجوہ  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں کل اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں اور ان سے درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک جانب ہونی چاہیے۔  اس سے پہلے عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔ انھوں نے اس حوالے سے ...